پرنس کریم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ دورہ آغا خان کی امامت کے 60 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ ہے۔

اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دورے کے دوران پرنس کریم آغا خان کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ( سی اے ڈی ڈی) کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد شیخ انیس عزیز نے ایئرپورٹ پر پرنس آغا خان کا استقبال کیا۔


اس موقع پر وزیر خارجہ نے آغا خان کے مسلمانوں کے درمیان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وژن کی تعریف کی، ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں معاشی لحاظ سے تباہ کن کمیونٹی کے درمیان سماجی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔

آغا خان نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ معاشی اور