اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد سمیع کو طلب کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے فاسٹ باؤلر محمد سمیع کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام پر فوری طلب کر لیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ رائٹ آرم فاسٹ باولر محمد سمیع سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد سمیع نے تمام سوالات کے جوابات دے دئیے ہیں تاہم پی سی بی نے محمد سمیع کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔

انہوں نے بتایا پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم معلومات کا جائزہ لے کر مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کریں گے

انہوں نے کہا محمد سمیع کو ابھی شوکاز نوٹس یا چارج شیٹ جاری نہیں کیا جارہا

خیال رہے کہ محمد سمیع حالیہ دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راج شاہی کنگز سے کھیل رہے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو محمد سمیع کی اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے محمد سمیع پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے پیش نظر انہیں فوری طور پر پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کرلیا تھا جس کے بعد محمد سمیع بنگلہ دیش سے آج پاکستان آئ