حفیظ ایکشن درست بنانے کیلئے انگلینڈ جائیں گے

غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا شکار محمد حفیظ نے ایک بار پھر ایکشن کی بہتری کیلئے کام شروع کردیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے اسی سلسلے میں انگلینڈ جائیں گے۔

آئی سی سی نے گزشتہ ماہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) آف اسپنر کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بائیومیکنک ایکسپرٹ ڈاکٹر پال ہوریئن اور باؤلنگ کوچ کارل کرو محمدحفیظ کےساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں ماہرین سنیل نرائن کا باؤلنگ ایکشن بہتر بنانے پر بھی کامیابی سے کام کر چکے ہیں۔


ایکشن کی بہتری کیلئے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود بھی کےساتھ موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال