3-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 3
حدیث نمبر 605
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت كی نماز، اكیلے شخص كی نماز سے پچیس گناافضل ہے، اور رات اور دن كے فرشتے فجر كی نماز میں جمع ہوتے ہیں۔( )...
Hadith No: 605
حدیث نمبر 606
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت ہے، یعنی مسافر جب مقیم كے پیچھے نماز پڑھے تو پوری نماز پڑھے وگرنہ قصر كرے...
Hadith No: 606
حدیث نمبر 607
ایك انصاری صحابی سے مرفوعا مروی ہے كہ: تین چیزیں ایسی ہیں جو ہر مسلمان پر لازم ہیں، جمعہ كے دن غسل كرنا، مسواك كرنا اور اگر میسر ہو تو خوشبو لگانا۔...
Hadith No: 607
حدیث نمبر 608
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں ہر مسلمان پر لازم ہیں۔مریض كی عیادت كرنا، جنازے میں حاضر ہونا، چھینكنے والا جب الحمدللہ كہے تو اسے جواب میں ‘‘یَرْحَمُکَ اللہُ کہنا۔...
Hadith No: 608
حدیث نمبر 609
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص اللہ كی ضمانت میں ہیں، وہ شخص جو اللہ كی مساجدمیں سے كسی مسجد كی طرف نكلا ، اور وہ شخص جو اللہ كے راستے میں جہاد كے لئے نكلا اور وہ شخص…...
Hadith No: 609
حدیث نمبر 610
انس بن مالكرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : تین شخص ایسے ہیں جن كی نماز قبول نہیں ہوتی، اور نہ ہی وہ آسمان كی طرف بلند ہوتی ہے، نہ ان كے سر سے اوپر جاتی ہے۔ وہ شخص جو كسی قوم كی امامت كرواتا ہے جبكہ لوگ…...
Hadith No: 610
حدیث نمبر 611
محمدبن اسماعیل سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ عبداللہ بن ابی حبیبہرضی اللہ عنہ سے كہا گیا كہ كیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے كوئی چیز حاصل كی ہے؟ انہوں نے كہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (قباء) میں ہماری مسجد میں آئے،…...
Hadith No: 611
حدیث نمبر 612
انس بن مالكرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ میری آنكھوں كی ٹھنڈك نماز میں ركھ دی گئی ہے۔...
Hadith No: 612