عبد العلیم خان کو نیب نے گرفتار کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد علیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھیجوا دیا۔


بدھ کے روز پنجاب کے وزیر بلدیات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو نیب آفس لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ عبدالعلیم خان دن گیارہ بجے کے قریب ٹھوکرنیاز بیگ پر موجود نیب کے دفتر پہنچے۔ اس سے قبل علیم خان پنجاب حکومت کی تشکیل کے بعد صرف 3 بار نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ عبدالعلیم خان آخری بار 10اگست کو نیب آفس میں پیش ہوئے۔