میانوالی پولیس کی بڑی کارروائی

5 Years ago

میانوالی ۔تھانہ داؤد خیل پولیس نے جھنگ پولیس کو مطلوب 3مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔
میانوالی( ) ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہرمحمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل کامران بخت اور انکی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جھنگ پولیس کو مطلوب قتل کے 3خطرناک مجرم اشتہاری کاشف عرف کالی کرنٹ،محمد ریاض ولد اللہ یار اور عالم شیرولد سکندر سکنہ لک بڈڑضلع جھنگ کو گرفتارکیا ۔جوکہ مقدمہ نمبر293/18بجرم302/34ت پ تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن ضلع جھنگ میں مطلوب تھے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ممتاز دیو نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان میانوالی پولیس