لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 168 پر پولنگ جاری

نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیے کُل 11 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے۔

ووٹرز کی آسانی کے لیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئےہیں۔