وزیراعلی پنجاب کا میانوالی کی عوام سے کیا ہوا وعدہ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 15جنوری کو میانوالی کے دورے کے موقع پر کیا ہوا وعدہ آج پورا ہوگا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب آج ضلع میانوالی میں عوامی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کاباقاعدہ آغاز ہو گا ۔
حکو مت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو چھ بسیں بھجوادیں۔ ابتدائی طور پر میانوالی سے پپلاں روٹ پر دو اور میانوالی سے داؤدخیل عیسیٰ خیل روٹ پر چار بسیں چلا ئی جا ئیں گی ۔
اس کے علاؤہ آج وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان بھی میانوالی نمل کالج میں آج سالانہ منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے