علیم خان نے برطانیہ و عرب امارات میں آف شور کمپنیا ں بنائیں


قومی خبریں
علیم خان نے برطانیہ و عرب امارات میں آف شور کمپنیا ں بنائیں
علیم خان نے برطانیہ و عرب امارات میں آف شور کمپنیا ں بنائیں
نیب نے آف شور کمپنی میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ علیم خان نے 2005 اور 2006 کے دوران متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں متعدد آف شور کمپنیاں بنائیں ۔

نیب حکام کے مطابق علیم خان نے ملک اور بیرون ممالک آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔


نیب نے علیم خان کو گرفتار کر لیا

پی ٹی آئی رہنما نے پارک ویو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری اور بطور رکن اسمبلی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل بھی کیا گیا۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ علیم خان کو تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر گرفتار کیا گیا۔