صدمہ ہے بچوں کےسامنےوالدین کو مارا ‘ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں،بچوں کی آنکھوں کےسامنے ان کےوالدین کوگولیاں ماری گئی، ان بچوں کی تمام ترذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

گزشتہ روز ساہیول میں پیش آئےسی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سے پہلابیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال کسی بھی والدین کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، سی ٹی ڈی نےدہشتگردی کےخلاف بہت اچھا کام کیا ہے مگر قانون کےسامنے سب جوابدہ ہیں