’احسن اقبال یہ بتانا بھول گئے نواز شریف کو کس نے مسلط کیا‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احسن اقبال یہ بھول گئے کہ نواز شریف کو کس نے ملک پر مسلط کیا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال نے تو انجینئرنگ بھی ضیا الحق کے کوٹے پر کی تھی،وہ دکھی ہیں، اس لئے ان کے ذاتی حملوں کو نظر انداز کر رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی انجینئرنگ ضیا الحق نے کی، اس سے پہلے تو نواز شریف کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا جواب یہ دیا جارہا ہے کہ ہم چور ہیں تو کیا ہوا؟ باقی بھی تو چور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ احتساب اور چوروں کو پکڑنا ہے جبکہ ان کا صرف ایک کاروبار تھا جو کرپشن کھانا تھا۔