14-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 14
حدیث نمبر 656
ابو حازم کہتے ہیں: میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پیچھے کھڑا تھا، جبکہ وہ وضو کر رہے تھے او رانھوں نے وضو کا پانی بغل تک پہنچا دیا، میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ انھوں نے کہا: اے بنو فروخ! تم لوگ یہاں ہو؟ اگر مجھے پتہ…...
Hadith No: 656
حدیث نمبر 657
سیدنا لقیط بن صبرہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہے: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: جب تو وضو کرے، تو انگلیوں کا خلال کیا کر۔...
Hadith No: 657
حدیث نمبر 658
سیدنا ابوایوب انصاریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خلال کرنے والے بہت اچھے ہیں۔ کسی نے کہا: خلال کرنے والوں سے مراد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔...
Hadith No: 658
حدیث نمبر 659
سیدنا عبد اللہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو میں (اعضا کو) ملنے لگے۔...
Hadith No: 659
حدیث نمبر 660
سیدنا عثمانؓ نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ دکھا دوں؟ لوگوں نے کہا: جی کیوں نہیں، پھر انھوں نے پانی منگوایا، تین دفعہ کلی کی، تین بار ناک جھاڑا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین تین بار بازو دھوئے، پھر سر…...
Hadith No: 660
حدیث نمبر 661
بسر بن سعید کہتے ہے: سیدنا عثمانؓ مقاعد میں آئے اور وضو کا پانی منگوایا اس طرح وضو کیا کہ کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا، تین دفعہ چہرہ دھویا، دونوں ہاتھوں کو تین تین بار دھویا، پھر سر کا مسح کر کے دونوں پاؤں کو تین تین دفعہ دھویا…...
Hadith No: 661
حدیث نمبر 662
زر بن حبیش کہتے ہیں: سیدنا علیؓ نے وضو کرتے وقت اس طرح سر کا مسح کیا کہ قریب تھا کہ پانی کے قطرے گرنے لگیں، پھر انھوں نے کہا: میں نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔...
Hadith No: 662
حدیث نمبر 663
سیدنا عبد اللہ بن زید بن عاصمؓ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا، پھر تین بار چہرہ دھویا، اس کے…...