134-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 134
حدیث نمبر 7454
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے پیٹ میں کیا داخل ہوا ہے تو وہ قے کر دے۔...
Hadith No: 7454
حدیث نمبر 7455
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر پانی پیے۔ لوگ کہتے ہیں : ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کھانا کھا سکتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا:…...
Hadith No: 7455
حدیث نمبر 7456
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے۔...
Hadith No: 7456
حدیث نمبر 7457
۔ سیدنا ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے دریافت کیا جو کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، آیا کیا یہ جائز ہے؟ انھوں نے کہا: ہم اسے ناپسند کیا کرتے تھے۔...
Hadith No: 7457
حدیث نمبر 7458
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ وہ اس بات کی شہادت دیتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹا ہے اور…...
Hadith No: 7458
حدیث نمبر 7459
۔ زاذان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر پانی پیا، لوگوں نے ان کی جانب تعجب انگیز انداز میں دیکھا، انھوں نے کہا: تم کیا دیکھتے ہو، اگر میں کھڑا ہو کر پیتاہوں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ…...
Hadith No: 7459
حدیث نمبر 7460
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح پانی پیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ننگے پاؤں بھی چلتے تھے اورجوتا پہن کربھی اور نماز سے فارغ ہو کر بعض اوقات…...
Hadith No: 7460
حدیث نمبر 7461
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا، اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر ایک ڈول سے آبِ زمزم پیا۔...
Hadith No: 7461
حدیث نمبر 7462
۔ (دوسری سند)امام شعبی کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آب زم زم پلایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے تھے۔...