5-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 5
حدیث نمبر 1109
انس بن مالك رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ہمارے طریقے پر نماز پڑھی، ہمارے قبلے كی طرف رخ كیا، ہمارا ذبیحہ كھایا، تو یہ وہی مسلمان ہے جس كے لئے اللہ اور اس كے رسول كا ذمہ ہے۔…...
Hadith No: 1109
حدیث نمبر 1110
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے خالص دل سے ”لا الہ الا اللہ“ كہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔( )...
Hadith No: 1110
حدیث نمبر 1111
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا كہ نہ تو اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کیااور نہ حرام خون بہایا تو وہ جنت میں داخل…...
Hadith No: 1111
حدیث نمبر 1112
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا كہ اللہ كے ساتھ كسی كوشریك نہیں كرتا تھا، پانچ نمازیں پڑھتا، رمضان كے روزے ركھتاتھا، اسے بخش دیا جائے گا۔ میں نے…...
Hadith No: 1112
حدیث نمبر 1113
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جو شخص اللہ كو نہیں پكارتا (اللہ سے دعا نہیں کرتا)اللہ اس پر غصے ہوتا ہے۔( )...
Hadith No: 1113
حدیث نمبر 1114
ا بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جو شخص شرك كی حالت میں مر گیا وہ آگ میں داخل ہوگا۔( )...
Hadith No: 1114
حدیث نمبر 1115
ابو مالك اشجعی اپنے والد(طارق بن اشیم)سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ جس شخص نے اللہ تعالیٰ كو ایك سمجھا اور اللہ كے علاوہ دوسرے معبودوں كا انكار كیا اس كا مال اور خون حرام ہے اور اس كا حساب اللہ عزوجل كے ذمے ہوگا۔( )...
Hadith No: 1115
حدیث نمبر 1116
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن مومن كا آئینہ ہے اور مومن مومن كا بھائی ہے۔ اس كے مال كی حفاظت كرتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔( )...
Hadith No: 1116
حدیث نمبر 1117
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اہل ایمان میں سے مومنین سر اور جسم كی مانند ہیں۔ اہل ایمان كو جو تكلیف پہنچتی ہے، مومن بھی وہ تكلیف محسوس كرتا ہے۔ جس طرح جسم میں تكلیف ہوتی ہے تو سر بھی وہ تكلیف محسوس كرتا…...
Hadith No: 1117