3-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 3
حدیث نمبر 565
ابو موسیٰ اشعریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت كے دن،دنوں( ایام) كو ان كی حالت میں ظاہر كرے گا، اور جمعہ كے دن كو چمكتا ہوا ستارہ بنا كر ظاہر كرے گا، اہل جمعہ اس…...
Hadith No: 565
حدیث نمبر 566
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین جگہ جس كی طرف لوگ سوار ہو كر آئیں گے وہ میری یہ مسجد ہے، اور بیت اللہ خانہ كعبہ ہے۔...
Hadith No: 566
حدیث نمبر 567
حذیفہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے شبث بن ربعی كو اپنے سامنے تھوك پھینكتے ہوئے دیكھا توكہا: اے شبث اپنے سامنے نہ تھوكو، كیونكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منع كرتے تھے، اور آپ نے فرمایا : جب آدمی كھڑا ہو كر نماز پڑھتا…...
Hadith No: 567
حدیث نمبر 568
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : آدمی ساٹھ سال تك نماز پڑھتا رہتا ہے اور اس كی ایک نماز بھی قبول نہیں ہوتی، شاید اس نے كبھی ركوع مكمل كیا ہو، اور سجدہ مكمل نہ كیا ہو، یا سجدہ مكمل كیا ہو لیكن ركوع مكمل نہ كیا…...
Hadith No: 568
حدیث نمبر 569
نافع بن سرجس سے مروی ہے كہ وہ ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابی كے پاس ان كے مرض الموت میں آئے ، تو انہوں نے كہا: یقینا اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں كو ہلكی نماز پڑھایا كرتے تھے، اور خود…...
Hadith No: 569
حدیث نمبر 570
زہری سے مرسلا مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر كے دن نكلتے تو تكبیر كہتے ہوئے عید گاہ میں پہنچتے ، حتیٰ کہ نماز مكمل كرلیتے۔ جب نماز مكمل كر لیتے تو تكبیر كہنا ختم كر دیتے۔...
Hadith No: 570
حدیث نمبر 571
ہلال بن یساف سے مروی ہے انہوں نے كہا: میں رقہ آیا، مجھے میرے كسی ساتھی نے كہا: كیا تمہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے كسی صحابی سے ملاقات كرنے میں دلچسپی ہے؟ میں نے كہا: یہ تو غنیمت كی بات ہے۔ ہم وابصہ رضی اللہ عنہ كی طرف…...
Hadith No: 571
حدیث نمبر 572
جابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: شیطان جب آذان كی آواز سنتا ہے تو بھاگ كر مقام روحاء تك پہنچ جاتا ہے۔...
Hadith No: 572