17-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 17
حدیث نمبر 2225
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اگر اللہ نے چاہا اورمیں اگلے سال زندہ رہا تو میں نویں تاریخ (محرم) كا روزہ ركھوں گا اس ڈرسے كہ كہیں عاشورا كا دن مجھ سے چھوٹ نہ جائے۔...
Hadith No: 2225
حدیث نمبر 2226
) ام ھانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا، پھر پینے كے لئے برتن انہیں دے دیا۔ انہوں نے كہا: میں روزے سے ہوں لیكن آپ كا جھوٹا پانی لوٹا نا پسند نہیں كرتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے…...
Hadith No: 2226
حدیث نمبر 2227
) ابو ہریر ہرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ایك بھنا ہوا خرگوش لایا ۔ اس كے ساتھ اس كا سالن بھی تھا، لا كر آپ كے سامنے ركھ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں كھایا،…...
Hadith No: 2227
حدیث نمبر 2228
) نافع سے مروی ہے كہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں بیان كیا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عاشورہ كے دن فرمایا: یہ وہ دن ہے جس دن اہل جاہلیت روزہ ركھتے تھے۔ جو شخص اس دن روزہ ركھنا چاہے وہ روزہ ركھ…...
Hadith No: 2228
حدیث نمبر 2229
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ مجھے عبادہ بن صامترضی اللہ عنہ نے بتایا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شب قدر كے بارے میں بتانے كے لئے باہر نكلے تو دو مسلمان آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: میں تمہیں شبِ قدر كے بارے میں…...
Hadith No: 2229
حدیث نمبر 2230
حمزہ بن عمرورضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سفر میں روزہ ركھنے كے بارے میں سوال كیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے جو كام آسان ہو كر لو...
Hadith No: 2230
حدیث نمبر 2231
اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ كو ایك مہینے میں (کثرت سے) روزہ ركھتے دیكھتاہوں، آپ اس كے علاوہ كسی اور مہینے میں اس طرح روزہ نہیں ركھتے۔ آپ نے پوچھا: وہ كون…...
Hadith No: 2231
حدیث نمبر 2232
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مسلسل روزہ رکھنے سےبچو۔ كہا گیا: آپ تومسلسل روزے رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات كے وقت مجھے میرا رب كھلاتا پلاتا ہے۔ تم میں جتنی طاقت ہے اتنی ہی تكلیف اٹھاؤ۔...
Hadith No: 2232