19-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 19
حدیث نمبر 930
سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ جب عورت حائضہ ہو جاتی تو یہودی لوگ نہ اس کے ساتھ کھاتے تھے اور نہ اس کے ساتھ ہم بستری کرتے تھے، جب صحابہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو اللہ…...
Hadith No: 930
حدیث نمبر 931
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ جب وہ (حجۃ الوداع کے موقع پر) مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے پہلے سرِف مقَامَ پر حائضہ ہو گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: تم بھی وہی کچھ کرتی رہو، جو کچھ حاجی لوگ…...
Hadith No: 931
حدیث نمبر 932
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ سیدہ ام حبیبہ بنت جحشؓ کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب حیض کا خون شروع ہو جائے تو نماز چھوڑ دیا کر اور جب وہ ختم ہو جائے تو غسل…...
Hadith No: 932
حدیث نمبر 933
معاذہ کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے سوال کیا: کیا وجہ ہے کہ حائضہ خاتون روزوں کی قضائی دیتی ہے اور نماز کی قضائی نہیں دیتی؟ انھوں نے مجھ سے کہا: کیا تو حروراء علاقے سے ہے؟ میں نے کہا: جی میں حروریہ نہیں ہوں، ویسے سوال کر رہی…...
Hadith No: 933
حدیث نمبر 934
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے حائضہ بیوی سے جماع کیا یا اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کیا یا جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی تصدیق کی، وہ اس دین سے بری ہو جائے…...
Hadith No: 934
حدیث نمبر 935
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ جو آدمی حائضہ بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک دینار یا نصف دینار کا صدقہ کرے۔...
Hadith No: 935
حدیث نمبر 936
۔ (دوسری روایت) جو آدمی حائضہ بیوی سے ہم بستری کرتا ہے، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر اس میں اتنی ہمت نہ ہو تو نصف دینار صدقہ کر دے۔...
Hadith No: 936
حدیث نمبر 937
سیدہ میمونہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں کے ازار سے اوپر والے حصے کو استعمال کر لیتے تھے، جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوتی تھیں۔...