بھارت کے انتہا پسند بے قابو، مردہ گائے کی کھال اتارنے پر عیسائی قتل، 2 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہندو انتہاء پسندوں نے مردہ گائے کی کھال اتارنے پر عیسیائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شہری کو قتل جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ریاست اتر کھنڈ میں افسوسناک واقع اُس پیش آیا جب مسیح برداری سے تعلق رکھنے والے تین شہری سڑک پر پڑی مردہ گائے کی کھال اتارنی شروع کی۔

وہاں سے گزرنے والے ایک ہندو شخص نے انتہاء پسندوں کو اطلاع دی جس کے بعد مشتعل افراد نے اُن پر ڈنڈوں اور سریوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوئے۔