احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے سر جوڑ لیے

لاہور: احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے رابطے شروع کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق کے احتساب کا شکنجہ کستے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ بڑھنے لگا ہے دونوں جماعتوں میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف یا آصف زرداری کے خلاف کارروائی پر مل کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں جماعتیں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گی۔
دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ فوری ری ایکشن دے گی اور پی پی اس کا ساتھ دے گی اور اگر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ن لیگ ساتھ دے گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف علی زرداری میں پچھلے دو ہفتے سے بیک ڈور رابطے ہیں، رابطہ کرانے میں شہباز شریف، خورشید شاہ ودیگر رہنماؤں کا اہم کردار ہے۔