لاہور: ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، خواتین سمیت 47 ملزمان گرفتار

لاہور:لاہور میں دوران ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دورا 3 خواتین سمیت 47 ملزم گرفتار کر لئے۔

ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزموں میں جنرل اسپتال میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے والی 3 خواتین شمیم، ساجدہ اور سکینہ بھی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی گئی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ دیگر ملزم ہوائی فائرنگ، آتش بازی کرنے، ناجائز اسلحہ اور منشیات رکھنے میں ملوث ہیں جن کے قبضہ سے 19 پستول، 6 رائفلیں اور منشیات برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لئے سندر، نشتر کالونی اور کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈولفن سکواڈ کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 11پتنگ بازوں کو بھی دھر لیا گیا جن کے قبضہ سے ڈور کی چرخیاں و درجنوں پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں۔