لاہور: ڈولفن فورس کا ایکشن، بینک لوٹتے 5 ڈاکو گرفتار، 9 کروڑ برآمد

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے ایکشن کرتے ہوئے گارڈ کی مدد سے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، مقابلے کے بعد پانچ ڈاکو گرفتار، نو کروڑ روپے اور طلائی زیورات برآمد کر لیے۔

لاہور کےعلاقے گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس کو چار مشکوک افراد کے ایک نجی بینک کے قریب موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، ڈولفن اور پیرو سکواڈ کی ٹیمیں پہنچیں تو ڈاکو بینک کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو چکے تھے۔

ڈولفن اور پیرو سکوڈ نے بینک کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے تالے توڑ کربینک میں داخل ہوئے اور تما م کیمروں پر سپرے کر دیا۔ ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد گارڈ سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا اور لاکرز توڑ کر نکالی ہوئی 9 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ڈولفن فورس نے ڈاکووں کے قبضہ 20کلو سے زائد طلائی زیورات بھی برآمد کر لئے۔