علی بابا کادور آگيا، 40 چوروں کا حساب ہوگا، فیاض الحسن چوہان

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کااب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پنجاب کے وزیراطلاعات نے ایک بارپھرسیاسی حریفوں کونشانے پرلے لیا۔ کہتے ہیں علی بابا کا دور آگیا ہے۔

بہالپورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے بارے میں پیش گوئی کی اور کہا کہ عمران خان کسی سے ڈیل کریں گے اورنہ ہی کسی کو این آراو ملے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ، نوازشریف جیل میں میوزک کی کلاسیں لیں گے، آصف زرداری جیل میں رقص کی تربیت لیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ عناصر کا نام ای سی ایل میں ڈالا، جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کے بے نقاب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، علی بابا کادور آگیا،40چوروں کاحساب