پاکستانی پائلٹس رافیل طیارے اُڑانے کے ماہر ہیں، خبر نے مودی سرکار میں کھلبلی مچادی

نئی دہلی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پائلٹس رافیل طیارے اُڑانے کے ماہر ہیں، اس خبر نے مودی سرکار اور بھارتی فوج میں کھلبلی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارت ایک اور پریشانی میں مبتلا ہوگیا، بھارتی میڈیا پر خبر نشر ہوئی کہ رافیل طیارے پاکستانی پائلٹس بھی اڑا سکتے ہیں ان رپورٹس نے مودی سرکار اور بھارتی فوج میں کھلبلی مچادی۔

بھارت میں ایک ایوی ایشن میڈٰیا فرم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے ایک گروپ نے نومبر 2017 میں رافیل طیارے اُڑانے کی تربیت حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس نے ایکسچینج آفیسر پروگرام کے تحت قطر ایئرفورس کے رافیل اڑانے کے لیے فرانس میں تربیت حاصل کی۔

بھارت نے رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی سے وضاحت مانگ لی، بھارت کو رافیل طیارے ستمبر میں ملیں گے۔