بھارتی اسٹرائیک، غیرملکی صحافیوں، سفراء اور دفاعی اتاشیز کا بالاکوٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر نے دنیا ک

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، سفیروں اور دفاعی اتاشیز نے بالا کوٹ کے مقام کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے تمام حقیقت دیکھ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا،سفیروں اور ڈیفنس اتاشیز نے بالاکوٹ اور جابہ کے مقام کا دورہ کیا، تمام لوگوں نے بھارتی دعوے کی حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نمائندوں میں اکثر ایسے صحافی شامل تھے جو بھارت کے لیے کام کررہے ہیں، انہیں میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زمینی حقائق اور دیگرشواہد کے حوالے سے بھی وفدکوآگاہ کیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے نےوفدکوبھارتی بم کریٹر بھی دکھائے، صحافیوں اور مبصرین کے وفد نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مدرسہ واقع ہے۔

وفد نے مدرسے کے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی جبکہ مدرسہ بھی دیکھا جو اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹےدعوؤں کےبجائےسچائی تسلیم کرے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دے۔ آئی ایس پی کے مطابق بعد ازاں وفد نے آرمی پبلک اسکول سوات کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا علاوہ ازیں عالمی میڈیا کے نمائندوں نے مالاکنڈمیں بحالی نو مرکز کابھی دورہ کیا۔