ایف بی آر نے ٹھیک کام نہ کیا تو نیا ایف بی آر بنادیں گے، عمران خان



وزیراعظم کہتے ہیں کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے، قوم اکٹھی ہو جائے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں، قرضے لینے پڑتے ہیں، تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ایف بی آر نے صحیح کام نہیں کیا تو نئی ایف بی آر بنا دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ میں فتح ملنے پر اللہ کے شکر ادا کیا، بولے کہ اللہ نے ہمیں سرفراز کیا، دنیا بھر میں تعریف ہوئی، نئے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، زیادہ دیر نہیں، لوگ ٹیکس دے کر قوم کو اوپر اٹھائیں، ایف بی آر ٹھیک نہ ہوسکا تو نیا ایف بی آر بنا دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، میرا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، ملک سے غربت ختم کرنا اور غریبوں کیلئے اسپتال بنانا میرا مقصد ہے، قوم پر اعتماد ہے، جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اسمبلی میں معتبر بن کر تقریر کررہا تھا، 5 سال میں قرضہ 15 سے بڑھا کر 30 ہزار ارب کردیا گیا، ہم سے کہتے ہیں 5 ماہ میں ساری تباہی ٹھیک کردیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ریفارمز کر رہے ہیں، بہتری جلد ہی متوقع ہے، تجربہ کار لوگوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، حکومت کو ریکارڈ قرضے ورثے میں ملے، قرضوں کی قسطیں تقریباً 2 ہزار ارب روپے ادا کررہے ہیں۔