بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے پیشہ ور شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی پائلٹس کو قومی ہیروز قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ طور پر بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی جاں باز پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سیاسی رہنماؤں نے حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو قومی ہیرو قرار دیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔