پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دنیا ٹی وی کے پروگرام 'دنیا کامران خان' کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جارحیت جاری ہے، افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان نہیں چاہتا کہ کے خطے کا امن متاثرہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 26 سے 28 فروری تک دونوں ممالک میں کافی تناؤ رہا، 26 فروری کو بھارتی ایئرفورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیاگیا بعد میں رہا کردیا گیا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد وزیر اعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ نہیں ہوسکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کےجانب سےڈوزیئر ملا اس پرتحقیقات جاری ہیں، ڈوزیئر کو متعلقہ وزارت دیکھ رہی ہے، کوئی ملوث ہواتو اس کےخلاف کارروائی ہوگی، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں، نیشنل ایکشن پلان پر2014سےعمل جاری ہے، 2014 میں پلوامہ،ایف اےٹی ایف نہیں تھا