دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزررہی ہے‘ فواد چوہدری

دبئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں بغیرڈرائیورکے کاریں متعارف ہونے جا رہی ہیں، بغیرڈرائیورکاروں سے ایک نیا بحران جنم لے گا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ میں وزیراعظم نے پاکستان سے متعلق وژن دیا، سمٹ میں میرا موضوع آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نتیجے میں چیلنجز تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کوبھی مختلف چیلنجزکا سامنا ہے، میڈیا سے منسلک بہت سے لوگ بیروزہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ دنیا میں بغیرڈرائیورکے کاریں متعارف ہونے جا رہی ہیں، بغیر ڈرائیورکاروں سے ایک نیا بحران جنم لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزررہی ہے، نئی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ کچھ چیلنجزبھی سامنے آ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سمٹ چیلنجزسے نمٹنے، ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے متعلق ہے، میرا نقطہ نظرہے دنیا کوان چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکام کرنا پڑے گا۔