عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرنا شروع، پاکستان میں پٹرول سستا ہونے کا امکان

کراچی:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

یکم نومبر سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنا شروع ہوئیں جس کی سب بڑی وجہ ایرانی سپلائی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی ہے، امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 69 ڈالر36 سینٹس فی بیرل میں ٹریڈ کر رہا ہے، دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد یعنی 6 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرسکتی ہے جس سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی۔