ڈالر 133 روپے 70 پیسے نیا ریٹ مقرر

ڈالر پھر پرواز کرنے لگا، پاکستانی روپے کے مقابلے 68 پیسے مہنگا ہونے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں 133 روپے 70 پیسے پر لین دین شروع ہو گیا۔

ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے باعث ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں 68 پیسے اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے ریٹ 133 روپے 70 پیسے مقرر ہوگیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے مالیاتی پیکج سے متعلق حکومتی واضح موقف نہ اپنانے اور ادائگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے باعث روپے پر دباو برقرار ہے۔