اعظم عمران خان کا کراچی کی عوام کیلئے اہم اعلان


UrduPoint
زیر بحثنواز شریف کی ضمانتنیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگرد حملہ
وزیراعظم عمران خان کل کراچی پیکج کا اعلان کریں گے
کراچی پیکج کے منصوبوں میں کے فور منصوبے کی تعمیر، ٹرانسپورٹرزکو آسان شرائط پر قرضے، سرکلر ریلوے کی بحالی، گرین لائن بس سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں
sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 مارچ 2019 19:55

وزیراعظم عمران خان کل کراچی پیکج کا اعلان کریں گے

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کل کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، کے فور منصوبے کی تعمیر، ٹرانسپورٹرزکو آسان شرائط پر قرضے،سرکلر ریلوے کی بحالی،گرین لائن بس سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سندھ پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے آج بلوچستان میں مصروف ترین دن گزارا، وزیراعظم نے گوادر میں نیوایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔
گوادرسے وزیراعظم عمران خان کراچی گورنرہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کل گورنرہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اورٹرانسپورٹ ، پانی اور دیگر شعبوں کی ترقی کے حوالے سے پروگراموں کا جائزہ بھی لیں گے۔
(جاری ہے)




بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی پیکج کا اعلان کریں گے۔

جس کے تحت ٹرانسپورٹرزآسان قرضے لیکر 500بسیں خرید سکیں گے۔قرضہ ادائیگی کی مدت 6سال ہوگی جبکہ سود وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ دوطرفہ ٹریک کوبہتر بنانے کیلئے 2ارب جاری ہوں گے۔گرین لائن بس کیلئے 8ارب جاری ہوں گے۔ سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے جاپانی ڈونرز ایجنسی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورنگی میں سیوریج کے ٹریمنٹ پلانٹ کی فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم گھوٹکی میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پچھلی بار تھر کا دورہ کیا تھا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں جائیں گے اورپی ٹی آئی کو فعال بنائیں گے، انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دعوت بھی کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ بنیں۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج گوادر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا، اگلے ماہ چین کا دورہ کررہا ہوں،ریلوے ٹیکنالوجی کیلئے چین سے مدد حاصل کریں گے،گوادرکونیشنل گریڈ سے منسلک کیا جائیگا، کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے ٹریک اور ژوب تک موٹروے بنائی جائے گی۔انہوں نے آج گوادر میں نیوایئرپورٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب تک مغربی راہداری صرف کتابوں میں تھی لیکن اب اس کوحقیقت مل گئی ہے