کراچی میں لوگوں کی شکایت قلت آب کے مسئلے پر

5 Years ago

پریس ریلیز بلدیہ عالیہ کراچی وسطی

چیئرمین بلدیہ وسطی کی نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر03 کے باشندگان سے ملاقات
پانی کی قلّت پر اہلیانِ علاقہ کی شکایات سُنی گئیں، پانی کی سپلائی بحال کرانے کی یقین دہانی
ایم کیو ایم پاکستان کے ارکانِ اسمبلی اور چیئرمین واٹر بورڈ کی، ملاقات میں خصوصی شرکت
منتخب نمائندے ہی عوام کے مسائل سمجھتے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں : ریحان ہاشمی
؂مورخہ: 07 ؍جنوری2019 ء ؁
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر 03 میں پانی کی شدید قلّت کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے خصوصی ملاقات کی اور پینے کے پانی کے مسائل کے حوالے سے انکی شکایات کو بغور سُنا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،چیئرمین کراچی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، سپرنٹنڈنگ انجیئر(بلدیہ وسطی )محمد علی ایکزیکٹیو انجیئنر(بلدیہ وسطی ) سلیم احمد اور ریحان احمد نقوی ، یوسی 03 کے چیئرمین فاضل خانزادہ ،یوسی پینل اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مایم کیو ایم پاکستان کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم عوام کی جماعت ہے اور عوام کی ہر تکلیف دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھتے ہیں۔اس موقع پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے پانی کی قلّت دور کرنے کے لئے کراچی واٹر بورڈ کے چیئرمین اسد اللہ خان کے سامنے عوام کی شکایات رکھیں اور ضلع وسطی میں بشمول مذکورہ یوسی ، پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے مناسب اور فی الفور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5C یونین کمیٹی نمبر 03 کے رہائشی افراد کی جانب سے علاقے میں پانی کی شدید قلّت کی شکایتوں کانوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس مذکورہ یوسی کمیٹی03 ؍کے چیئرمین فاضل خانزادہ کے ہمراہ علاقہ مکینوں سے ملاقات کرنے اور انکے مسائل براہ راست سننے کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انکے علاقے میں پانی کی قلّت برسوں سے ہے ، پانی کبھی کبھی آتاہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار اور انکے کارندے اپنی مرضی کے مطابق پانی سپلائی کرتے ہیں۔ جب انکا جی چاہتا ہے پانی دیتے ہیں وگرنہ عوام کی فریاد انکی آنکھوں میں بھی پانی نہیں لاسکتی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب نمائندے ہی عوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے خلوصِ دل سے کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود کراچی واٹر بورڈ کے چیئرمین اسد اللہ خان کے سامنے عوام کی شکایات رکھیں اور اُن سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ یوسی میں پانی کی فی الفور بحالی کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں جبکہ بلدیہ وسطی کے دیگر علاقوں میں بھی پانی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنائیں۔کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقین بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کو زیاں کے روکیں۔ عوام نے چیئرمین کی آمد پر انکا شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی میں پانی کی قلّت ختم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور کراچی کے دیگر پمپنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا تاکہ پانی کی سپلائی میں موجو د رکاوٹ کا پتہ لگایا جاسکے۔چیئرمین واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے بلدیہ وسطی میں پانی کی قلّت کی وجوہات دریافت کرنے اور عوام کی پانی کی سپلائی کو بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جاریکردہ : عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )