یمن میں فضائی حملہ ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

یمن میں فضائی حملہ، 12 بچے اور 10 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحقصنعاء: (12 مارچ 2019) یمن میں مبینہ سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں 12 بچے اور 10 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔اقوام متحدہ کے یمن میں ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے شمال میں ایک گاؤں پر سعودی اتحادی افواج نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 خواتین اور 12 بچے جاں بحق اور 30 نوجوان زخمی ہو گئے۔دوسری جانب یمن میں طبی ذرائع نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی رابطہ کار خاتون کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کے یہ فضائی حملے یمنی صوبے حجہ کے ضلع کشر میں کیے گئے۔یمن میں اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی کوآرڈینیٹر لیزے گرانڈ نے بتایا کہ زخمیوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہے جنہیں صنعاء اور دیگر شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔حوثی باغیوں کے حمایت یافتہ ٹیلی ویژن چینل المسیرہ نے بھی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ سعودی اتحادی افواج نے عالمی خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر حملے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا