کراچی امن وامان اجلاس 16 جنوری 2019 مراد علی شاہ

کراچی / امن امان اجلاس/ 16 جنوری 2019ء

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن امان کے حوالے سے اجلاس آج صبح 9 شروع ہوا

* اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آیہ جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سائوتھ اور دیگر پولیس افسران شریک

* پی ایس ایل اور نیول انٹرنیشنل امن مشقوں کی سکیورٹی فول پروف ہونی چایئے: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پولیس افسراں میڈیا سے بات چیت شروع کرتے ہیں، جو ٹھیک نہیں ہے: وزیراعلیٰ سندھ

* شہر میں بائیک اسنیٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کو کسی حد تک کنٹرول کیا ہے: آئی جی پولیس

* ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کا ریشو 2018ء میں زیادہ تھا اب وہاں پر خصوصی اقدامات کیئے ہیں

* بینک ڈکیتیوں کے تمام کیسز ورک آئوٹ کیے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی پولیس کی آگاہی

* ایک گروہ پکڑا ہے جو فیک آرمز لائسنس بناتے تھے اور اس پر اسمنگلنگ اور چوری کا اسلحہ چڑھاتے تھیں: آئی جی پولیس

* اس گروہ میں جو پولیس اور ضلع آفیس کے سہولتکارتھے وہ بھی اٹھائے ہیں: آئی جی پولیس

* ضلع ویسٹ میں بائیک اسنیچنگ کے واقعات 2018 میں زیادہ تھے اس لئے وہاں پر ایک خصوصی فورس کو ٹاسک دیا گیا ہے: آئی جی پولیس

* شہر میں امن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے: انسپیکٹر جنرل پولیس

*علی رضا عابدی اورر چائنیز قونصل خانہ کے کیس کے حالیہ واقع سے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا

* بغیر یونیفارم کے کوئی پرائیوٹ گارڈ اسلحہ لیکر نہیں چل سکتا: وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے نان-کسٹم پیڈ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو پکڑنے کا ٹاسک پولیس کو دے دیا