آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا دو ننھی بچیوں کی خواہش پوری کر دی, پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ

آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا دو ننھی بچیوں کی خواہش پوری کر دی,

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا دو ننھی بچیوں کی فوجی بننے کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی فوجی بننے کی خواہش تھی، جسے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پورا کر دیاہے جبکہ اس خواہش کو عملی جامہ کور کمانڈر لاہور نے پہنایا۔ ننھی بچیوں نے یاد گار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں کو آرمی میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔