پاکستان گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کرے گا

لاہور : پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت آج گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرے گا، وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو آج بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کیا جائے گا، بھارتی جنگی جہاز کے پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے ، بھارتی ہائی کمیشن کےا ئیراتاشی گروپ کیپٹن ونگ کمانڈرابھی نندن لے کرجائیں گے۔

دفترخارجہ نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو پائلٹ حوالگی سےمتعلق باضابطہ طورپرآگاہ کردیا