بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ,

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد مشتاق زخمی ہوا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔