منی لانڈرنگ میں شریف فیملی زرداری کی بھی استاد نکلی
5 Years agoمعروف اینکر رﺅف کلاسرا نے شریف خاندان کو بے نقاب کر ڈالا
پاکستان میں سیاستدانوں کے حوالے سے منی لانڈرنگ کے کیس کئی بار سامنے آتے رہے ہیں مگر ان کے خلاف کبھی کچھ ہو نہیں سکا۔تاہم موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے کافی شکنجہ کسا ہوا ہے اور کبھی کسی سیاستدان کو نیب گھیر لیتا ہے تو کبھی کسی سیاستدان کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔
تاہم سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ سیاستدان کرپشن تو کرتے ہیں مگر ملک سے باہر پیسا کیسے لے کر جاتے ہیں۔گزشتہ سال اس راز کا پردہ اس وقت اٹھا جب کراچی کے ایک فالودے والے کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی۔ایک ایسا شخص جو بمشکل روٹی کماتا ہے اس کے اکاﺅنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آ گئے۔تحقیق اور تفتیش کا دائرہ بڑھا تو پتا چلا کہ وہ پیسے زرداری صاحب کے تھے۔
یوں معاملات کھلتے چلے گئے اور پتا چلا کہ جہانگیر ترین نے بھی اپنے خانساماں اور ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے پیسے ادھر ادھر کرتے رہے ہیں۔تاہم اب ہوشربا انکشافات شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔معروف ٹی وی اینکر رﺅف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ شریف فیملی نے اپنے ڈرائیور مالی اور سکیورٹی گارڈ سبھی کے اکاﺅنٹ سے کرپشن اور لوٹ مار کا پیسا باہر بھیجا اور وہاں سے حسین نواز نے اپنے اکاﺅنٹ سے اپنے والد کو پیسے ٹرانسفر کر دیے اور انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹے نے گفٹ دیے ہیں۔
یوں شریف فیملی تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے زرداری کی بھی استاد نکلی ہے۔رﺅف کلاسرا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر مزید تفتیش ابھی جاری ہے اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں ا سکے مطابق شریف فیملی نے اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے نام پر بھی اکاﺅنٹ کھلوا کر پیسا باہر بھیجا ہے۔یوں یہ لوگ ان غریبوں لوگوں کے نام پر پیسے باہر بھیجتے رہے ہیں جن کے پاس دو قت کی روٹی بھی بمشکل دستیاب ہوتی ہے جو کہ ایک ظلم اور بے رحمی کی انتہا ہے۔