بھارتی میڈیا نےآئی ایس پی آرکو آئی ایس آئی سےزیادہ خطرناک قراردیدیا

بھارتی میڈیا نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا، میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیاء کا گیرازیموف ہے، آئی ایس پی آر کی ”عزم نومہم“ بھارتی کولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے، ہائبرڈ وار میں بھارت کوشکست ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی فوج اور بھارتی حکومت آئی ایس پی آر کے خوف میں مبتلا ہوگئی۔
بھارتی میڈیا نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی ”عزم نومہم“ بھارتی کولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔بالاکوٹ واقعہ کے بعد آئی ایس پی آر نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔بھارتی میڈیا کا مزید کہناہے کہ پاکستانی بیانیئے کی جنگ میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو شکست دی۔انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارت کوآئی ایس پی آر کے سائبر آپریشن سے خبرداررہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیاء کا گیرازیموف ہے۔ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روسی جنرل گیرازیموف نے 2018ء میں متعارف کروایاتھا۔اس سے قبل سابق بھارتی کورکمانڈر ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عطاء حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے۔
پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔ سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے،آئی ایس پی آر نے ثابت کردیا۔آئی ایس پی آر نے کشمیریوں اور بھارتیوں کو انڈین آرمی سے الگ کردیا۔انہو ں نے کہا کہ روائتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔امریکا نے یہ بات سیکھنے میں 18سال لگا دیے، دنیا میں ہائبرڈ وار کی لہر ہے لوگ ہائبرڈ وار بارے جانتے نہیں ہیں۔ہائبرڈ وار میں پاکستان جیت چکا ہے۔ یہ روایتی جنگ کا نہیں ہائبرڈ وار کا دور ہے۔سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ بحیثیت مجھے پلوامہ جیسے حملے کی توقع تھی۔بھارت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بھی کشمیری اپنے مئوقف پر ڈٹ کرکھڑے ہوئے ہیں