نواز شریف 18 سے 26 فروری کے درمیان ملک سے روانہ ہوجائیں گے

اسلام آباد میں خبر گرم ہے کہ 18سے26 فروری کے درمیان علاج کی غرض سے بیرون ملک پرواز ممکن ہے، اجمل جامی کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2019ء) نواز شریف 18 سے 26 فروری کے درمیان ملک سے روانہ ہوجائیں گے۔معروف صحافی اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق18سے26 فروری کے درمیان علاج کی غرض سے بیرون ملک پرواز ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ڈیل کی خبریں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ایک جانب معروف صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل فائنل ہو گئی ہے تو دوسری جانب حکومتی وزیروں کی جانب سے تاحال ڈیل کی آفرز کی جا رہی ہیں ۔
ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف اینکر اجمل جامی کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات پر بضد ہے کہ وکئی ڈیل ہونے نہیں جارہی اور مسلم لیگ ن بھی کچھ اسی قسم کی باتیں کررہی ہے لیکن میری آج ایک سابق وفاقی وزیر سے ملاقات ہوئی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ڈیل کی خبر درست ہے۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک اور خبر گرم ہے اور وہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف جلد ہی ملک سے باہر چلے جائیں گے اور ان کی خراب طبیعت کو انکے بیرون ملک جانے کا جواز قرار دیا جائے گا اور یہی کہا جائے گا کہ وہ علاج کی غرض سے باہر جارہے ہیں ۔