نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا ہوگی۔ جاوید ہاشمی

ملتان: سیئنیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے
کہ نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے فلیگ شپ اور
العزیزیہ کیس میں سزا ہوگی کیونکہ 'ادارے انہیں (کیسز) غلط
ثابت نہیں ہونے دی گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد
سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ
منظور نہیں کروں ۔
گا
مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ
ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ
منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور صرف پاکستان تحریک انصاف
کی حکومت کے یو ٹرن کی وجہ سے یہ کام رک سکتا ہے تاہم اس
معاملے پر حکومت کے لیے یو ٹرن لینا آسان نہیں ہوگا۔
شہباز شریف کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے مطالبے کے حوالے
سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کی پہلے ہی پیش گوئی کردی
انہوں نے کہا کہ ’پارلیمنٹ میں تقریبا تمام جماعتوں نے اس کی
حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ
بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے خود اپنے پروڈکشن
ردردے سکیں گے۔