نواز شریف24 دسمبر کو یقیناً جیل چلے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے

کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف24 دسمبر کو یقیناً
واپس جیل چلے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں افتخار درانی نے کہا کہ اپوزیشن
ڈوبتی کشتی میں سوار ہے، شہباز شریف کو نیب نے جیل
بھیجا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جس کشتی پر سوار ہے اس
میں سوراخ ہوچکا ہے، اس کے تمام مسافرسیاست سے جائیں
افتخار درانی نے یہ بھی کہا کہ 24 دسمبر کو ٹرائل ختم
ہورہا ہے يقيناً نواز شریف بھی واپس جیل چلے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی اتحادی نے وزیراعظم سے
کوئی شکایت نہیں کی ہے، اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن
کسی بھی اتحادی نے کسی بھی نوعیت کی ناراضی کا
اظہار نہیں کیا۔
افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب کو ساتھ
لے کر چل رہے ہیں۔