53-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 53
حدیث نمبر 2725
سیّدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے، جب(فارغ ہو کر) واپس جاتے تو بلند عمارتوں کے سائے میں چلنے کے لیے لپکتے، لیکن اپنے قدموں کے برابر کی جگہ کے علاوہ سایہ نہ پاتے۔…...
Hadith No: 2725
حدیث نمبر 2726
(دوسری سند) اس میں ہے: ہم سایہ نہیں پاتے تھے، مگر اپنے پاؤں کی جگہ جتنا، یا یہ کہا: ہم اپنے پاؤں کی جگہ جتنا بھی سایہ نہ پاتے تھے۔...
Hadith No: 2726
حدیث نمبر 2727
ایک آدمی کہتا ہے: ہم جمعہ کے دن کوفہ والی مسجد میں تھے، سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیّدنا عما ر بن یاسر رضی اللہ عنہ کوفہ کے گورنر اور سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیت المال پرنگران تھے۔ اچانک سیّدنا عبد…...
Hadith No: 2727
حدیث نمبر 2728
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سورج ڈھلتا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ ادا کرتے تھے اور جب مکہ مکرمہ کی طرف نکلتے تو (ذوالحلیفہ مقام میں) ایک درخت کے پاس نماز ظہر دو رکعت ادا کرتے تھے۔...
Hadith No: 2728
حدیث نمبر 2729
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرتے، پھر قیلولہ کرنے کے لیے لوٹتے اور قیلولہ کرتے۔...
Hadith No: 2729
حدیث نمبر 2730
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس جاکر قیلولہ کرتے۔ ابو احمد راوی نے کہا: پھر ہم بنو سلمہ پہنچ کر قیلولہ کرتے اوریہ مقام دو میل کے فاصلے پر تھا۔...
Hadith No: 2730
حدیث نمبر 2731
محمد کہتے ہیں: میں نے سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کب ادا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس جا کر اونٹوں کو آرام کرواتے۔ جعفر…...
Hadith No: 2731
حدیث نمبر 2732
سیّدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے بعد دوپہر کا کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔...