29-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 29
حدیث نمبر 1510
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز، تکبیر سے اور قراءت {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} سے شروع کرتے تھے، جب رکوع کرتے تو اپنا سر نہ زیادہ اٹھاتے اور نہ زیادہ جھکاتے، بلکہ اس کے درمیان رکھتے، جب رکوع سے…...
Hadith No: 1510
حدیث نمبر 1511
قاسم کہتے ہیں: ہم عبد الرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، وہ کہنے لگے کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہ دکھاؤں ؟ ہم نے جواب دیا:کیوں نہیں، قاسم کہتے ہیں: پس انہوں نے کھڑے ہوکر اللہ اکبر…...
Hadith No: 1511
حدیث نمبر 1512
سیّدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا کہ میں ضرور ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز دیکھوں گا کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں۔ پس میں نے دیکھاکہ آپ کھڑے ہو کر قبلہ رخ ہوئے، اللہ اکبر کہا اور اپنے…...
Hadith No: 1512
حدیث نمبر 1513
(دوسری سند)اس میں ہے: سیّدنا وائل بن حجر کہتے ہیں: میں آپ کے پاس دوسری مرتبہ آیا اور دیکھا کہ لوگوں پر کپڑے تھے، ان میں ٹوپیوں والے ملبوسات اور چادریں بھی تھیں، میں نے دیکھا کہ وہ کپڑوں کے نیچے ایسے کرتے۔...
Hadith No: 1513
حدیث نمبر 1514
(تیسری سند) اس میں ہے: سیّدنا وائل بن حجر کہتے ہیں: پھر آپ نے اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھا،اور اپنے دائیں بازو کواپنی دائیں ران پر رکھا، پھر انگشتِ شہادت سے اشارہ کیا، انگوٹھا درمیانی انگلی پر رکھا اور باقی ساری انگلیاں بند کرلیں۔...
Hadith No: 1514
حدیث نمبر 1515
سیّدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں داخل ہوئے تو کانوں کے برابر تک اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑا لپیٹ لیااوراپنا دایاں ہاتھ بائیں…...
Hadith No: 1515
حدیث نمبر 1516
سالم برّاد کہتے ہیں کہ سیّدنا ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ نے ہمیں کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والی نماز نہ پڑھاؤں ؟ پھر انہوں نے اللہ اکبرکہہ کر رکوع کیا، اپنی ہتھلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور ان کی انگلیاں ان کی…...
Hadith No: 1516
حدیث نمبر 1517
سیّدنا مالک بن حویرث لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے ایک دن اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہ دکھاؤں کہ وہ کیسی تھی؟جبکہ یہ نماز کا وقت نہیں تھا۔ پھر (انھوں نے نماز شروع کر دی)…...
Hadith No: 1517
حدیث نمبر 1518
عبد الرحمن بن غنم کہتے ہیں کہ سیّدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے اپنی قوم کو جمع کیا اور کہا: اشعریوں کی جماعت! خود بھی جمع ہو جاؤ اور اپنی عورتوں اور بیٹوں کو بھی جمع کرلو، میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ…...