25-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 25
حدیث نمبر 3212
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ: وہ جنازہ جس كے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہوئے ایك یہودی كا جنازہ تھا۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس كی بدبو نے مجھے تكلیف دی تو میں كھڑا ہو گیا...
Hadith No: 3212
حدیث نمبر 3213
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك مریض كی عیادت كیم آپ كے ساتھ ابوہریرہرضی اللہ عنہ تھے۔ اس مریض كو بخار تھا، تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(اس سے) كہا: خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:یہ میری آگ ہے…...
Hadith No: 3213
حدیث نمبر 3214
) ام العلاء رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری عیادت كی، میں بیمار تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوش ہو جاؤ، ام العلاء،كیوں كہ مومن كی بیماری كی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس كی خطائیں معاف كر دیتاہے جس…...
Hadith No: 3214
حدیث نمبر 3215
ابو عسیب مولی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعا مروی ہے كہ: جبریل علیہ السلام میرے پاس بخار اور طاعون لے كر آئے۔ بخار میں نے مدینے میں روك لیا اور طاعون كو شام كی طرف بھیج دیا۔ طاعون میری امت كے لئے شہادت اور رحمت ہے…...
Hadith No: 3215
حدیث نمبر 3216
مطلب رحمہ اللہ كہتے ہیں كہ جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو ان كا جنازہ باہر نكالا گیا اور انہیں دفن كر دیا گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك آدمی كو حكم دیا كہ وہ ایك پتھر اٹھا كر لائے، وہ اس پتھر كو…...
Hadith No: 3216
حدیث نمبر 3217
عطاءبن ابی رباح رحمہ اللہ سے مرفوعا مرسلا مروی ہے كہ: جب تم میں سے كسی شخص كو كوئی مصیبت پہنچے تو وہ میری مصیبت یاد كر لے، كیوں كہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے...
Hadith No: 3217
حدیث نمبر 3218
براءبن عازبرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جب مومن كو اس كی قبر میں بٹھایا جاتا ہے تو اس كے پاس فرشتے آتے ہیں ، پھر وہ گواہی دیتا ہے كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ كے رسول ہیں۔…...
Hadith No: 3218
حدیث نمبر 3219
) ابو سعید رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جنازے كے ساتھ چلو تو اس وقت تك نہ بیٹھو جب تك جنازہ( زمین پر )نہ ركھ دیا جائے۔...
Hadith No: 3219