3216 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3216
Hadith in Arabic
) عَنِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِهِ فَدُفِنَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلًا أَنْ يَّأْتِيَهُ بِحَجَرٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ حَمْلَهُ فَقَامَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ قَالَ كَثِيرٌ: قَالَ الْمُطَّلِبُ: قَالَ الَّذِي يُخْبِرُنِي ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ ذِرَاعَيْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِينَ حَسَرَ عَنْهُمَا ثُمَّ حَمَلَهَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ رَأْسِهِ وَقَالَ: أَتَعَلَّمُ بِهَا قَبْرَ أَخِي وَأَدْفِنُ إِلَيْهِ مَنْ مَّاتَ مِنْ أَهْلِي.
Hadith in Urdu
مطلب رحمہ اللہ كہتے ہیں كہ جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو ان كا جنازہ باہر نكالا گیا اور انہیں دفن كر دیا گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك آدمی كو حكم دیا كہ وہ ایك پتھر اٹھا كر لائے، وہ اس پتھر كو نہ اٹھا سكا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ كر اس پتھر كی طرف گئے، اپنے بازو اوپر چڑھائے، صحابی كہتا ہے كہ گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے بازؤوں كی سفیدی دیكھ رہا ہوں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بازو چڑھائے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پتھر كو اٹھا یا اور اسے اس قبر كے سرہانے ركھ دیا۔ اور فرمایا: اس سے مجھے اپنے بھائی كی قبر كا پتہ چل جائے گا۔ میرے گھر والوں میں سے جو فوت ہو گا اسے یہیں دفن كروں گا
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3060) سنن أبي داؤد كِتَاب الْجَنَائِزِ بَاب فِي جَمْعِ الْمَوْتَى فِي قَبْرٍ وَالْقَبْرُ يُعَلَّمُ رقم (2791)