کراچی تازہ ترین اپڈیٹ گلشن اقبال

5 Years ago


کراچی گلشن اقبال بلاک 19 میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل عالمگیر علاقے کا برا حال ہے اور مسعود چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں الیکشن سے پہلے موصوف بڑی بڑی باتیں بنانا رہے تھے اب کراچی کے اس علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں آپ خود کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کی حالت زار دیکھ سکتے یہاں کوئی عوامی نمائندہ کوئی بھی نہیں آتا کہ یہ کچرے کی صفائی ستھرائی کروائی جا سکے گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے گندگی کے ڈھیر غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں
جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے یہ کراچی کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اسی طرح کے مسائل جنم لے رہے ہیں کراچی کے لیے تو ہم نے آواز اٹھا دی پتہ نہیں کب ہمارے ملک کے لیڈروں کو ان باتوں کا ہوش آئے گا