پاکستان نے بھارتی طیارے کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کا ایک سامان بردار طیارہ شارجہ سے سامان لے کر کابل جا رہا تھا جسے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹیز نے پاکستان کی فضائی حدود مین داخل ہونے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ بوئنگ 737 سپائس جیٹ جسکا رجسٹریشن نمبرVT-SFB تھا نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسےروک دیا گیا۔
پاکستان نے26فروری کو اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھی۔14فروری کو پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں محاذآرائی شروع ہو گئی تھی اور بھارتی فضائیہ نے پاکستانی علاقے بالکوٹ میں حملہ کرنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 2لڑاکا طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن وردھمان کو گرفتار بھی کر لیا تھا ۔