ڈیرہ بگٹی: حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی نقد امداد

5 Years ago

ڈیرہ بگٹی سوئی پاکستان ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے 132 سابقہ فراریوں کو نقد امداد دی گئی۔پاکستان ہاوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایسٹ ذوالفقار باجوہ صاحب نےکہا کہ حکومت اور اداروں کی کوششوں سے اب تک درجنوں فراری جو کہ را اور اس کے ایجنٹوں کے ایما پر ملک دشمن راہ پر چل رہے تھے قومی دھارے میں شامل ہوئے اور اب ان کو حکومت کی جانب سے نقد امداد دی جارہی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ابھی بھی جو لوگ فرار ہیں ان کو کہوں گا کہ واپس آجائیں اور محب وطن شہری بن کر اپنے اور بچوں کی کفالت کریں۔ اس موقع پرہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے کہا کہ وہ اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور قومی تنصیبات اور اپنے وسائل کی حفاظت خود کریں گے۔سیکٹر کمانڈر ایسٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سےفراہم کردہ رقم بطور امداد سرنڈر ہونے والے فراریوں کو دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کو پوراکرسکیں۔ پہاڑوں پر جانیوالے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ بھی راہ راست پر آئیں اورملکی ترقی میں اپنا کردارادا کریں۔اس موقع پر قبائلی عمائدین بھی موجود تھےجنھوں نےحکومت کی جانب سےہتھیار ڈالنے والے فراریوں کے لئے فراہم کردہ امداد فرداً فرداً سرینڈر ہونے والے فراریوں میں تقسیم کیا