ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرصدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بچوں کے سامنے والدین کوشہید کیا گیا ان کے ذہن پرکتنے مضراثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے ذہنوں کی صورت حال کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے، حکومت بچوں کا خیال رکھے گی تاہم والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاں ماری گئیں، صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے،عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے